ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:کوئمبتور ۔بیکانیر ایکسپرس ٹرین کے جنریٹربوگی میں آگ :کوئی جانی نقصان نہیں

کاروار:کوئمبتور ۔بیکانیر ایکسپرس ٹرین کے جنریٹربوگی میں آگ :کوئی جانی نقصان نہیں

Mon, 30 Jan 2017 12:21:10    S.O. News Service

کاروار:30/جنوری  (ایس او نیوز) کوئمبتور سے بیکانیر کی طرف روانہ ریل کے جنریٹر بوگی میں ہارواڑ کے قریب اچانک آگ بھڑکنے سے بوگی کو ریل سے علاحیدہ کرکے کاروار ریلوے اسٹیشن پر روک دئیے جانے کا واقعہ اتوار کی صبح  پیش آیا ہے۔

کوئمبتور۔بیکانیر ایکسپرس اے سی کوچ ٹرین  کاروار پہنچنے ہی والیتھی کہ ہارواڑ کے قریب ریل کے سامنے والے جنریٹر بوگی سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا، لیکن  3کلومیٹر دور سرنگ ہونے کی وجہ سے ریل کو روکے بغیر چلنے دیا گیا ریل جیسے ہی سرنگ کو پار کرکے باہر نکلی تو ریل کو روک لیا گیا ۔ ریل رکتے ہی ریل کا عملہ جنریٹر بوگی کو ریل سے الگ کردیا ۔ 40منٹ تک ریل رکے رہنے کے بعد ریل دوبارہ گوا کی طرف روانہ ہوئی ۔  عام طورپر ریل کے اے سی کوچ کے سامنے اورپیچھے دو جنریٹر بوگیاں منسلک رہتی ہیں، اگر ایک جنریٹر بوگی میں کچھ خرابی ہوجاتی ہے تو ضروری موقعوں پر دوسری جنریٹر بوگی کو استعمال کیا جاتا ہے ۔ آگ بھڑکنے سے بوگی کو زیادہ نقصان نہیں ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ریل افسران نے اطلاع دی ہے کہ آگ سے جھلسی بوگی کو مڈگاؤں بھیج دیا گیا ہے۔


Share: